راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کا اجلاس ، جا ئیدا د منتقلی کے 05کیسز ،82رہا ئشی اور 7کمر شل نقشہ جا ت کی منظو ری،سی بی سکولوں کو ضم کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل

جمعہ 9 فروری 2018 21:57

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2018ء) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے جا ئیدا د منتقلی کے 05کیسز ، 82رہا ئشی اور 7کمر شل نقشہ جا ت کی منظو ری دیتے ہوئے سی بی سکولوں کو ضم کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ۔یہ فیصلے جمعہ کو کنٹو نمنٹ بورڈ راولپنڈی کے ماہانہ اجلاس میں کیے گئے ۔کینٹ بورڈ کا اجلاس گزشتہ روزبریگیڈیئر شہزا د تنو یر (پریزیڈنٹ کنٹو نمنٹ بورڈ ) کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔

اجلاس میںکنٹو نمنٹ ایگز یکٹیو آفیسر ڈاکٹر صائمہ شاہ اور وا ئس پریذ یڈنٹ کنٹو نمنٹ بو رڈ ملک منیر احمد اور نا مز د /منتخب ممبران بھی مو جو د تھے ۔اجلا س کا آغا ز تلا وت کلا م پا ک سے ہوا ۔ اجلاس میںما ہا نہ اکا ئونٹس اخراجا ت و آمدن کے سا تھ ٹیکس /پا نی کے وا جبا ت کی وصو لیا بی ،ملازمین کی بیما ری کے دوران علا ج کی مد میں ہونے والے اخراجات کی ادا ئیگی و کلیم ،مختلف عوا می کا م بشمو ل گلیو ں کی تعمیرو مر مت کی منظو ری ۔

(جاری ہے)

عا رضی ملا زمین ڈاکٹر ز /ٹیچر ز کی جا ری مد ت ملازمت میں تو سیع ۔ مر متی /تر قیا تی کا مو ں کی منظو ری سمیت دیگر امور زیر بحث آئے ۔اس موقع پر جا ئیدا د منتقلی کے 05کیسز کی منظو ری 82رہا ئشی اور 7کمر شل نقشہ جا ت کی منظو ری۔ CBسکو لو ں کوضم کر نے کے حوا لہ سے کمیٹی کی تشکیل تا کہ معا ملہ با خو بی طر یقے سے پا یہ تعمیل تک پہنچا جا ئے اور زمیں کی Reclassificationبرا ئے قبرستا ن کی منظوری کینٹ کے مختلف علا قو ں کی خو بصو رتی کیلئے مختلف پو دو ں کی خر یدا ری کی منظو ری ،کینٹ کے علا قو ں میں مضر صحت اور غیر معیا ری کھا نے کی فروخت پر بھا ری جر ما نہ عا ئد کر نے منظو ری بھی دی گئی ۔