قصور، معصوم زینب کے ایصال ثواب کیلئے رسم چہلم وقرآن خوانی کاانعقاد

جمعہ 9 فروری 2018 21:57

قصور، معصوم زینب کے ایصال ثواب کیلئے رسم چہلم وقرآن خوانی کاانعقاد
قصور۔9 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2018ء)معصوم زینب کے ایصال ثواب کیلئے رسم چہلم وقرآن خوانی ان کے گھر روڈ کوٹ قصورمیں اداکی گئی جس میں پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری منظور احمد ، ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت ، مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک خادم حسین قصوری ،پرنسپل علامہ اقبال پبلک سکول محمد عاشق ،سابق ضلع نائب ناظم قصورحاجی مقصود صابر انصاری ، سیاسی ،سماجی ومذہبی شخصیات ،سول سوسائٹی ،تاجر ،وکلاء اورصحافی برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔