پاکستان نے خطے کے استحکام اور امن کیلئے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ،ْ مستقبل میں بھی تعمیری اور متوازن کردار ادا کرتا رہیگا ،ْ ناصر جنجوعہ

کہ باہمی تعاون خطے میں پائیدار امن کے حصول کا واحد راستہ ہے ،ْایرانی سفیر مہدی ہنر دوست سے بات چیت

جمعہ 9 فروری 2018 21:55

پاکستان نے خطے کے استحکام اور امن کیلئے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ،ْ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2018ء) قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جرل(ر)ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے خطے کے استحکام اور امن کیلئے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے اور مستقبل میں بھی تعمیری اور متوازن کردار ادا کرتا رہیگا۔ یہ بات انہوں نے پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔

بات چیت کے دوران باہمی دلچسپی کے معاملات کے علاوہ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ پاکستان کے ہمیشہ ایران کیساتھ دوستانہ تعلقات رہے ہیں جبکہ مستقبل میں بھی پاکستان ایران کیساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنیکا خواہاں ہے۔

(جاری ہے)

ایران کے سفیر نے دونوں ملکوں کے درمیان اعلی سطح پر تبادلوں پر اطمینان کااظہار کیا جو تعلقات میں مزید بہتری کیلئے راہ ہموار کر رہے ہیں۔

سفیر نے کہا کہ باہمی تعاون خطے میں پائیدار امن کے حصول کا واحد راستہ ہے۔قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ پاکستان نے خطے کے استحکام اور امن کیلئے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے اور مستقبل میں بھی تعمیری اور متوازن کردار ادا کرتا رہیگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران کیساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنیکا خواہاں ہے۔ایران ہمارا مسلمان ہمسایہ ملک ہے جس کیساتھ پاکستان کے ہمیشہ دوستانہ تعلقات رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :