وزیر اعظم سے مالدیپ کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد عاصم کی ملاقات ،ْ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

پاکستان دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کی پالیسی پر یقین رکھتا ہے ،ْ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

جمعہ 9 فروری 2018 21:53

وزیر اعظم سے مالدیپ کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد عاصم کی ملاقات ،ْ دوطرفہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کی پالیسی پر یقین رکھتا ہے اور اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل پیرا ہے ۔جمعہ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے مالدیپ کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد عاصم نے ملاقات کی جس دوران انہوں نے مالدیپ میں صدر کی جانب لگائی جانے والی ایمرجنسی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

مالدیپ کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد عاصم نے اس موقع پر خطے میں امن قائم کرنے کیلئے کوششوں پاکستان کے کردار کو سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور مالدیپ کے درمیان تعلقا ت باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کے ساتھ ساتھ محبت پر منحصر ہیں ۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کی پالیسی پر یقین رکھتا ہے اور اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل پیرا ہے ۔مالدیپ کے وزیرخارجہ نے پاکستان کی جانب سے مالدیپ کی حکومت اور شہریوں کے ساتھ خصوصی تعاون پر شکریہ ادا کیا ۔