شہبازشریف بے لوث خدمت کے باعث عوام کے دلوں میں بستے ہیں،صوبہ پنجاب کی ترقی دیگر صوبوں کیلئے رول ماڈل بن چکی ہے ،سردار ایاز صادق،خواجہ سعد رفیق

جمعہ 9 فروری 2018 21:53

شہبازشریف بے لوث خدمت کے باعث عوام کے دلوں میں بستے ہیں،صوبہ پنجاب ..
لاہور۔9 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2018ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے دوران ان کے ترقیاتی ویژن اور صوبے کے عوام کیلئے شاندار خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے انتھک محنت سے فلاح عا مہ کے منصوبوں کو مکمل کیا ہے اور آپ نے پنجاب کے طول وعرض میں بے مثال ترقیاتی کام کرا کر صوبے کا نقشہ بدل دیا ہے۔

(جاری ہے)

سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ بلاشبہ صوبہ پنجاب کی ترقی دیگر صوبوں کے لئے رول ماڈل بن چکی ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف بے لوث خدمت کے باعث عوام کے دلوں میں بستے ہیں اور ان کا دل عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے اپنی شبانہ روز محنت کے ذریعے صوبے کو ترقی یافتہ بنا دیا ہے ۔