فلیگ شپ ضمنی ریفرنس، نیب راولپنڈی نے نواز شریف کو کل طلب کرلیا

ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی کوبیان ریکارڈ کرنے کیلئے تمام اختیارات مل گئے

جمعہ 9 فروری 2018 21:50

فلیگ شپ ضمنی ریفرنس، نیب راولپنڈی نے نواز شریف کو کل طلب کرلیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 فروری2018ء) چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کرپشن اور بدیانتی پر نااہل ہونے والے وزیراعظم نواز شریف کا بیان ریکارڈ کرنے کے لئے ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی کو تمام اختیارات سونپ دیئے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی نے فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کا اہم بیان ریکارڈ کرنے کیلئے نوٹسز جاری کردیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

فلیگ شپ ریفرنس سپریم کورٹ کے حکم پر شریف خاندان کے خلاف دائر ہوا تھا اور اس ریفرنس میں مزید حتمی ریفرنس دائر کرنے کیلئے نواز شریف کا بیان ریکارڈ کرنا قانون کے مطابق ضروری ہے۔ قوم کے اربوں روپے لوٹنے والے کرپٹ مافیا عدالت کا سہارا لے کر نیب کی انکوائری میں روڑے اٹکاتے ہیں لیکن اس مقدمہ میں ملک کی سپریم کورٹ پہلے ہی حکم دے چکی ہے اور اب نواز شریف کو پہلے ہی بیان ریکارڈ کرانے کیلئے نوٹسز جاری ہوچکے ہیں ۔

نیب نے نواز شریف کے خلاف فلیگ شپ اور العزیزیہ میں ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے یہ ریفرنس لندن سے ملنے والے ثبوتوں کی بنا پر دائر کیے جائیں گے۔ نااہل ہونے والے نواز شریف اس حوالے سے عدالتوں کو برا بھلا کہہ رہے ہیں جبکہ دوسری طرف عدالتیں قانون کے مطابق کارروائی کرنے میں مصروف ہیں۔