سینیٹ انتخابات میں اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے،عوام کی خدمت کیلئے دوبارہ بھی آئینگے ‘حمزہ شہباز

نعرے لگانے والوں کو (ن) لیگ کی مخالفت کی آڑترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی روش کو ترک کرنا ہوگا ‘ رہنمائوں سے ملاقات میں گفتگو

جمعہ 9 فروری 2018 21:49

سینیٹ انتخابات میں اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے،عوام کی خدمت کیلئے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2018ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے ،صرف نعرے لگانے والوں کو مسلم لیگ (ن) کی مخالفت کی آڑترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی روش کو ترک کرنا ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اراکین اسمبلی ہارون سلطان ،چو دھری جاوید علائو الدین اور عون عباس سمیت دیگر پارٹی رہنما ئوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سینیٹ انتخابات ،حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں سمیت پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ اخلاقیات کے حامل جماعت ہے اور ہم نے اپنے اقدار سے اسے ثابت کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور ملک کی ترقی و خو شحالی کے لیے کوشاں ہے اور اس کیلئے جد وجہد جاری رکھیں گے۔حمزہ شہباز نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ۔عام انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کر کے دوبارہ عوام کی خدمت کیلئے آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :