فاٹا کو خیبر پختونخوا کا حصہ بنانا پیپلزپارٹی کا مشن ہے،آصف علی زرداری

جمعہ 9 فروری 2018 21:49

فاٹا کو خیبر پختونخوا کا حصہ بنانا پیپلزپارٹی کا مشن ہے،آصف علی زرداری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2018ء) سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ فاٹا کو خیبر پختونخوا کا حصہ بنانا پیپلزپارٹی کا مشن ہے پیپلزپارٹی مستقبل کا سوچتی ہے۔ چاہتے ہیں کہ وہاں بجلی پیدا ہو تاکہ وہاں صنعتیں لگیں لوگوں کو روزگار ملے۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز زرداری ہاوس میں مسلم لیگ ن با جوڑ کے رھنما نوابزادہ انیس خان کی قیادت میں ایک وفد نے آصف علی زرداری سے ملاقات کرکے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر پیپلزپارٹی فاٹا کے صدر آخوند زادہ چٹان۔

قمر زماں کائرہ۔ فیصل کریم کنڈی اور سینیٹر سردار علی خان بھی موجود تھے۔ آصف علی زرداری نے وفد سے خطاب کرتے ہوئے انہیں پیپلزپارٹی میں شمولیت پر مبارک باد دی۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ انشائ اللہ وفاق اور چاروں صوبوں میں انتخابات جیتیں گے اور حکومت بنائیں گے فاٹا ہماری ترجیح ہے وہاں بجلی پیدا کریں گے۔صنعتیں لگائیں گے۔ سکول کالج یونیورسیٹی اور ہسپتال بنائیں گے تاکہ وہاں ترقی ہو روزگار کے مواقع میسر ہوں۔ اس موقع پر نوابزادہ انیس خان نے کہا کہ ہم غلط راستے پر تھے آج ہم درست راستے پر آئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :