پاکستان رینجرز(سندھ) کی کارروائی ،10ملزمان کو گرفتار کرلیا

جمعہ 9 فروری 2018 21:46

پاکستان رینجرز(سندھ) کی کارروائی ،10ملزمان کو گرفتار کرلیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 فروری2018ء) پاکستان رینجرز(سندھ) نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئی10ملزمان کو گرفتار کیا۔ یہ ملزمان مختلف جرائم میں ملوث ہیں ۔ بغدادی کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم یوسف خان عرف اختر کو گرفتار کیاجس کا تعلق لیاری گینگ وارسے ہے۔ملزم دہشت گردی میں سہولت کاری اور بھتے خوری سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔

۔

(جاری ہے)

کھوکھرا پار اور ملیر سٹی کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان فیصل، لال بخش عرف بابو، محمد فیضان ارسلان اور محمد جنید کو گرفتارکیا۔ملزمان ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان محمد بلال، فضل، صدام، مجاہد اور شکیل کو گرفتارکیا۔ ملزمان علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن،مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمد کرلی گئی ہے۔ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔#

متعلقہ عنوان :