چارسدہ، موٹروے پولیس میں نوکریوں کے نام پر رشوت وصول کیے جانے کا انکشاف

خیبر پختونخوا کی مثالی پولیس بھی نوکری دینے کا جھانسہ دے کر شہریوں کو لوٹنے لگی

جمعہ 9 فروری 2018 21:46

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 فروری2018ء) موٹروے پولیس میں نوکریوں کے نام پر رشوت وصول کیے جانے کا انکشاف۔ خیبر پختونخوا کی مثالی پولیس بھی نوکری دینے کا جھانسہ دے کر شہریوں کو لوٹنے لگی۔ضلع چارسدہ کے گلبہار کالونی سے تعلق رکھنے والے یاسر فواد ولدناصرالدین کو نوشہرہ کے علاقے اضاخیل سے تعلق رکھنے والے سید اللہ ولدشیر محمد نے نوکری کا جھانسہ دے کر موٹروئے پولیس میں بھرتی کرنے کے ایک لاکھ روپے بٹور لیے ۔

نوجوان نے روزنامہ اشہر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 4ماہ قبل سید اللہ نے موٹروے پولیس میں بھرتی کرنے کا جھانسا دیکر مجھ سے 1لاکھ روپے وصول کئے جسکے 2ماہ بعد موٹروے پولیس میں تعیناتی کی جعلی آرڈر کاپی دیتے ہوئے کہا کہ اپکو موٹروے پولیس کی جانب سے ایک ہفتے میں کال موصول ہوجائے گی لیکن کال موصول نہ ہونے کی صورت میں جب میں نے سید اللہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے موبائل فون بند کردیا تھا بعدازا نوشہرہ کے اضاخیل کی متعلقہ پولیس سٹیشن سے اس حوالے سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو تھانے کے متعلقہ ایس ایچ او نے مسئلہ سننے کی بجائے حوالات میں بند کرنے کی دھمکی دے دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ واقع کی تحقیقات کرنا اور انصاف کی فراہمی کو حکومت اور پولیس حکام کی ذمہ داری بنتی ہے تاکہ مستقبل میں مزید سادہ لوح نوجوانان بے روزگاری کی آڑ میں لوٹنے سے بچ سکے۔

متعلقہ عنوان :