نیول چیف نے پودا لگا کر موسم بہار شجر کاری مہم 2018کا آغاز کر دیا

جمعہ 9 فروری 2018 21:46

نیول چیف نے پودا لگا کر موسم بہار شجر کاری مہم 2018کا آغاز کر دیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 فروری2018ء) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے نیول ہیڈ کوارٹرز میں پودا لگا کر موسم بہار شجر کاری مہم 2018کا آغاز کر دیا ہے اس موقع پر سربراہ پاک بحریہ کا کہنا تھا کہنشجر کاری مہمات ہمیں نادر مواقع فراہم کرتی ہیں کہ ہم فطرت کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط بنائیں گے پا ک بحریہ مغرب میں جیوانی سے لیکر مشرق میں سرکریک تک ساحلی علاقوں میں وسیع پیمانے پر شجرکاری کرے گی ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ آئندہ آنے والی نسلوں کو صاف ستھراماحول فراہم کرنے کے لیے کم از کم ایک درخت ضرور لگائیں تاکہ ملکی ماحول کو سازگار بنایا جاسکے ترجمان پاک بحریہ کے مطابق شجرکاری مہم کے آغاز پر ماحولیاتی تبدیلی کی پارلیمانی سیکرٹری محترمہ روبینہ خورشید عالم بھی موجود تھیں۔

عباس شاہد

متعلقہ عنوان :