وفاقی وزیرشیخ آفتاب احمد کا منور آباد کو سوئی گیس دینے کا اعلان ،غورغشتی کیلئے 2 ٹرالی ٹرانسفامر کی فراہمی، حضرو شہر میں 22کلو میٹر تک سوئی گیس فراہم کر دی جائے گی، شہر کا کوئی گھر سوئی گیس سے محروم نہیں رہے گا

وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کا حضرو شہر میں بڑے جلسہ عام سے خطاب

جمعہ 9 فروری 2018 21:44

وفاقی وزیرشیخ آفتاب احمد کا منور آباد کو سوئی گیس دینے کا اعلان ،غورغشتی ..
حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2018ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے منور آباد کو سوئی گیس دینے کا اعلان کیا ہے ،غورغشتی کیلئے 2 ٹرالی ٹرانسفامر کی فراہمی، حضرو شہر میں 22کلو میٹر تک سوئی گیس فراہم کر دی جائے گی۔ شہر کا کوئی گھر سوئی گیس سے محروم نہیں رہے گا، عمران خان نے ان ساڑھے چار سالوں میں پختون خوا کے عوام کی خدمت کرنے کے بجائے ناچ گانا میں مصروف رہے 2018کا الیکشن بھی مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرو شہر میں 36کنال قبرستان کیلئے زمین کے کا غذات کی حوالگی 2کروڑ روپے کی لاگت سے جنازہ گاہ 4عدد ایمرجنسی ٹرانسفارمر کی افتتاحی تقریب کے بعد بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے کا اہتمام نوجوان لیگی رہنما طلال اشرف بٹ ،حاجی احسان خان ،سعید الرحمان،خاورسیٹھ اور دیگر نے کیا تھا جلسے سے چیئرمین بلدیہ اٹک شیخ ناصر محمود ،طلال بٹ،ملک انصار ،ملک جمیل ،سعیدالرحمان نے بھی خطاب کیا اس موقع پر شیخ سلمان سرور ،ملک آصف ایڈووکیٹ ،حاجی اعظم پسوال ،ریاست خان سدریال،شیخ اجمل محمود،ڈاکٹر محمد اشرف بٹ ،سٹی صدر رفیق بھولا،چیئرمین سعید آرائیں ،ملک مناف،نزاکت حسین کے علاوہ تحصیل حضرو کے چیئرمین وائس چیئرمین بھی موجود تھے شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ میاں برادران نے ہمیشہ ملک و قوم کو آگے لے کر جانے کی کوشش کی ہے ، انہوں نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اب سی پیک جیسا منصوبہ پاکستان کو دیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اٹک میں بھی ترقی کا سفر 2008میں شروع ہوا یہیں وجہ ہے کہ آج حلقہ کے کونے کونے کو سوئی گیس ،بجلی کی فراہمی یقینی بنائی گئی کارپٹ سڑکوں کے جال بچھائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ حضرو کے علاقے منور آباد کے عوام کیلئے سوئی گیس منظور ہوچکی ہے بہت جلد کام شروع ہو جائے گا شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ 2018کا الیکشن مسلم لیگ نون بھاری اکثریت سے جیتے گی ۔

متعلقہ عنوان :