مشال خان قتل کیس، اے این پی کی جانب سے بھی رہا کیے جانے والے ملزمان کا استقبال کیے جانے کا انکشاف، سابق وزیراعلی امیر حیدر خان ہوتی نے رہا ہونے والے ملزمان کو گلے لگا لیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 9 فروری 2018 20:27

مشال خان قتل کیس، اے این پی کی جانب سے بھی رہا کیے جانے والے ملزمان کا ..
مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 فروری2018ء) اے این پی کی جانب سے بھی مشال خان قتل کیس میں رہا کیے جانے والے ملزمان کا استقبال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 2 روز قبل انسداد دہشت گردی عدالت نے مردان میں بے دردی سے قتل کر دیے جانے والے نوجوان طالب علم مشال خان کے قتل کس کا فیصلہ سنا دیا تھا۔ عدالت نے ایک ملزم کو سزائے موت جبکہ کچھ کو جیل کی سزا سنائی۔

جبکہ مقدمے میں نامزد 26 افراد کو رہا بھی کر دیا گیا۔ رہائی پانے والے افراد کا تعلق مختلف سیاسی جماعتوں سے ہے۔

(جاری ہے)

رہائی پانے والے افراد کا پہلا جماعت اسلامی اور جے یو آئی ف کی جانب سے موٹروے پر استقبال کیا گیا۔ جبکہ اب اے این پی کی جانب سے بھی مشال خان قتل کیس میں رہا کیے جانے والے ملزمان کا استقبال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ سابق وزیراعلی امیر حیدر خان ہوتی نے رہا ہونے والے ملزمان کو مردان پہنچنے پر گلے لگا لیا۔

اے این پی کے اس اقدام پر انہیں عوام کی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ واضح رہے کہ اے این پی عدم تشدد کی سیاست کی علمبردار ہونے کا دعوی کرتی ہے۔ تاہم اپنے دعووں کے برعکس، اے این پی پرتشدد کاروائیوں اور اس طرز کی سیاست میں کئی مرتبہ ملوث پائی گئی ہے۔