لاہور کی سڑکوں پر لڑکے خواجہ سرا بن کر بھیک مانکنے لگے، پولیس کا بہروپیوں کا گروہ گرفتار کرنے کا دعویٰ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 9 فروری 2018 20:24

لاہور کی سڑکوں پر لڑکے خواجہ سرا بن کر بھیک مانکنے لگے، پولیس کا بہروپیوں ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 09جنوری2018ء ):لاہور کی سڑکوں پر لڑکے خواجہ سرا بن کر بھیک مانکنے لگے، پولیس نے بہروپیوں کا گروہ گرفتار کرنے کا دعویٰ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس کی شہربھر کے سگنلز پر بھیک مانگنے اور گداگروں کیخلاف مہم کامیابی سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ایک ٹریفک رسپانس یونٹ بھی قائم کیا گیا ہے۔ جنوری کے دوران 370سے زائدگداگروں کو پکڑ کے مقامی پولیس کے حوالہ کیا گیا ہے۔اس حوالے بھیک مانگنے والے ایسے لڑکوں کاگروہ بھی منظر عام پر آیا ہے جو خواجہ سراوں کا روپ دھار کر بھیک مانگا کرتے تھے۔پولیس کے مطابق یہ باقاعدہ ایک گروہ ہے جو لاہور کی مصروف شاہراوں پر بھیک مانگتا تھا۔