اجمل خٹک مرحوم کی آٹھویں برسی 12فروری کو باچا خان مرکز میں منائی جائے گی

جمعہ 9 فروری 2018 21:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام پشتو کے عظیم نامور شاعر ، ادیب، دانشور اور انقلابی سیاستدان اجمل خٹک مرحوم کی آٹھویں برسی کے حوالے سے 12فروری بروز پیر دو بجے دوپہر ایک پروقار تقریب کا انعقاد باچا خان مرکز پشاور میں کیا جا رہا ہے جس میں پارٹی کے مرکزی و صوبائی قائدین شرکت کریں گے جبکہ اجمل خٹک کی زندگی اور فنی خدمات کے حوالے سے معروف شعرا و ادباء خصوصی مقالے اور منظوم خراج عقیدت پیش کریںگے ۔

(جاری ہے)

تقریب میں تمام قوم پرست اور ترقی پسند اور اجمل خٹک کے چاہنے والوں کو شرکت کی دعوت دی جا رہی ہے۔