ظلم و جبر اور ناانصافی انسان کو تباہی کی طرف لے جاتی ہے،ان خرابیوں سے دور رہ کر ایک بہتر معاشرے کی تشکیل کرنی ہوگی، مصطفی کمال

جمعہ 9 فروری 2018 21:33

ظلم و جبر اور ناانصافی انسان کو تباہی کی طرف لے جاتی ہے،ان خرابیوں سے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2018ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہاکہ ہم جس مشن و مقصد کے لیے جدوجہد کررہے ہیں وہ ایک عظیم کام ہے اگر ہمیں اپنی سوچ کو لامحدود کرنے کے بجائے محدود کریں گے تو ہم کبھی ترقی نہیں کرسکتے لہٰذا ہمیں اپنی سوچ کو وسیع کرنا ہوگا جب تک ہم اپنی سوچوں کو نہیں بد لیں گے جب ہم اگے نہیں بڑھے سکیں گے اس لئے اللہ تعالی نے تمہیں ایک مقصد کے لئے چنا ہے اب کوئی آسمان نے فرشے نہیں اترے تمہیں خود کھڑے ہونا پڑے گا، پی ایس پی اس لئے نہیں بنائی ہے کہ اپنے مفادات کے خاطر دوسری قومتیوں کے مہاجروں کا دشمن بنا کر انکے مقاصد حاصل کروں،انسانیت کے فلاح کے لئے ذریعہ بناؤتاکہ پاکستانیت کی سوچ کی ذریعے کراچی ترقی کرے گا تو پاکستان خوشحال ہو گا، انہوں نے کارکنوں کو مخاطب کر تے ہوئے کہاکہ جب تک ہم اپنی اصلاح نہیں کریں گے، اپنی غلطیوں کو تسلیم نہیں کریں گے اور اپنی برائیوں کو ختم نہیں کریں گے اس وقت تک ہم آگے نہیں بڑھ سکتے کیونکہ اصلاح کے بغیر بہتری اور ترقی نہیں ہوسکتی۔

(جاری ہے)

ان خیالات اظہار انہوں گزشتہ روز پاک سر زمین پارٹی کے زیر اہتمام نارتھ ناظم آبادٹاون میں واقع نگینہ اسکوائر حیدر ی مارکیٹ میں پی ایس پی کے تمام مر کزی شعبہ جات اور کراچی کے تمام ٹاونز کے ذمہ داران کے منعقدہ اہم اجلاس کے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اس مو قع پر پی ایس پی صدر انیس قائم خانی سیکریٹری جنرل رضاہارون، سینئر وائس چیئرمین انیس ایڈوکیٹ،ڈاکٹر صغیر اور وائس چیئرمین وسیم آفتاب، اشفاق منگی، سیکریٹری انفارمیشن افتخار عالم،سینٹرل ایگزیکٹو کونسل، نیشنل کونسل، میڈیا سیل، بین المذاب فورم، لیبر فیڈریشن، اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف پاکستان، مضافاتی آرگنائریشن کمیٹی، شعبہ خواتین، لائرر فورم،الیکشن سیل،سوشل میڈیا، کراچی ڈیژون،ایڈمین کمیٹی، ڈیفنس ریذیڈنتس کمیٹی، یوتھ کمیٹی، علماء کمیٹی، بزرگ کمیٹی، اورسیز ز کے انچارج و اراکین، سمیت کراچی کے تمام ٹاونز کے ذمہ دارن نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

انہوں نے کہاکہ مہاجر کا نعرہ لگا کے تمام قومیتوں کو مہاجروں کا دشمن نہیں بناؤ نگامیں مہاجروں کے راستوں میں کانٹے نہیں بچھانے چاہتا ہوں بلکہ انکے راستوں سے کانٹیں ہٹانے ہیں، مہاجروں کے لئے کام کرنے کا مقصد یہ نہیں ہے کہ پہلے سارے دنیا کو مہاجروں کا دشمن بنا دوں، ہم اپنے فائدہ کے لئے کسی بھی قومیت کا نام استعمال نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ظلم و جبر اور ناانصافی ایسی بیماریاں ہیں جو انسان کو تباہی کی طرف لے جاتی ہیں۔

لہٰذا ہمیں ان خرابیوں سے دور رہ کر ایک بہتر معاشرے کی تشکیل کرنی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ معاشرے کی اصلاح ہماری اپنی ذات سے شروع ہوتی ہے۔ اصلاح آپ کے قول سے نہیں آپ کے عمل سے ہوگی لوگ یہ نہیں دیکھتے کہ آپ کیا کہہ رہے ہیں لوگوں کی توجہ اس بات پر زیادہ ہوتی ہے کہ آپ کیا کر رہے ہیں۔آپ لوگوں کے پاس جائیں ان کو پارٹی منشور اورپیغام کے حوالے سے آگاہ کریں تاکہ عوام اپ کے فکرو فلسفہ سے متاثر ہوکراپ کی پارٹی کا حصہ بنے۔

انہوں نے کہاکہ مہاجروں، پختون، بلوچ، پنجابی، سندھی، یہ سب ہماری دنیاوی شناخت ہیں جب تک ہماری سانسیں چل رہی ہیں مہاجر، سندھی پختون، بلوچ جس دن تمہاری سانسیں بند ہو جائے گی تو وہاں پر تمہیں مہاجر، سندھی، پختون، بلوچ نہیں پکاریں گے وہاں ہمارہی شناخت رسول ﷺکی امت سے ہو گی، انہوں نے کہاکہ اسٹوڈنٹس فیڈریشن کا مقصد اسکولوں کے معیاری تعلیم اچھی کرنی،لیبر فیڈریشن کا مقصد ادارے میں کرپشن ختم کرناہے نہ کہ اپنے مفادات کو حاصل کرناہے

متعلقہ عنوان :