کراچی شہر میں گورنینس نام کی چیزدکھائی نہیں دے رہی ،شاہد فراز

جمعہ 9 فروری 2018 20:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 فروری2018ء) مہاجر قومی موومنٹ( پاکستان) سیکریٹر ی جنرل شاہد فراز نے کہا کہ عوامی مینڈٹ کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں،شہر میں گورنینس نام کی چیزدکھائی نہیں دے رہی ہر جانب کرپشن ،لاقانونیت اور ظلم کا بازار گرم ہے،جس سے یہ محسوس ہوتا ہے کہ جیسے عوامی نمائندوںنے اس شہر کو مخصوص افراد کو ٹھیکے پر دے دیا ہو،اور وہ اپنی خواہشات اور مفادات کی تکمیل کے لئے قوم کو تعصبانہ اور مفاد پرستانہ سوچ کا شکار بنارہے ہیں۔

شاہد فراز نے کہا کہ کراچی کے شہری جہاں انگنت مسائل سے دوچار ہیں، وہی ٹریفک جام کا مسئلہ بھی سنگین نوعیت اختیار کر چکا ہے،جسکی کی بنیادی وجہ شاہراوں کے اطراف غیر قانونی تجاوزات ،سڑکوں کی خستہ حالی،بے جا گاڑیوں کی پارکنگ اور ٹریفک اہلکاروں کی نااہلی اور غفلت شامل ہے۔

(جاری ہے)

شاہد فراز نے کہا کہ ٹریفک اہلکاروں کی ذمہ داری ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنا،جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنا ہوتا ہے ،مگر ہمارے شہر کی بد نصیبی کہ ہمارا تما م نظام ہی کرپشن اور غنڈہ گردی کی نظر ہوچکا ہے،عوام کوسہولیا ت فراہم کرنے والے اکثریت اداروں کے افراداپنے اختیارات اورطاقت کے بے جا استعمال سے عوام پر اپنا جابرانہ تسلط برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

شاہد فراز نے کہا کہ شہر میں ٹریفک جام کی ایک وجہ ہیوی اور لوڈنگ گاڑیوں کا عام شاہراوں پر آزادانہ کھومنا ہے، جبکہ ہیوی اور لوڈنگ گاڑیوں کیلئے شاہرائے اور وقت مختص ہونے کے باوجود یہ دیوہیکل گاڑیاں عام شاہراوں اور وقت کی پابندی کا خیال کئے بغیر شہر بھر میں دنداناتی دپھرتی ہیں ،جو اکثر ٹریفک جام اور جان لیوا حادثات کی وجہ بھی بنتاہے،جسکی کی بنیادی وجہ ٹریفک اہلکاروں کی جانب سے دی جانی والی غیرقانونی اجازت ہے جومحض چند سو روپوں کے عوض باآسانی کبھی ٹوکن ،تو کبھی پرچی اور کبھی نقدی جیسے کوڈ ورک کے نام سے مہیا کردی جاتی ہیں،جسکے کے خاتمے کیلئے اربات اختیار کو فوری اور مؤثر اقدامات کرنا ہونگے۔ #

متعلقہ عنوان :