بابر اعظم نے لسٹ اے کرکٹ میں زیادہ سنچریاں بنانے کا محمد یوسف اور رمیزراجہ کا ریکارڈ توڑ دیا
جمعہ 9 فروری 2018 20:59
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری قومی ون ڈے کپ کے سلسلے میں جمعہ کو کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں اسلام آباد کے بلے بازوں شان مسعود اور بابر اعظم نے انتہائی شاندار بلے بازوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈٹ کر راولپنڈی بائولرز کا مقابلہ کیا اور سنچریاں سکور کیں، شان مسعود نے 182 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ بابر اعظم 136 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔
یہ 23سالہ بابر اعظم کی لسٹ اے کرکٹ میں 16ویں سنچری تھی جس کے ساتھ ہی انہوں نے اس فارمیٹ میں 15،15سنچریاں بنانے کا سابق پاکستانی کپتان رمیز راجہ اور محمد یوسف کا ریکارڈ توڑ دیا۔بابر اعظم اب زیاد ہ لسٹ اے سنچریاں بنانے والے پاکستانی بلے بازوں کی فہرست میں شعیب ملک ،اظہر علی، اعجاز احمد اور احمد شہزاد کے ساتھ آگئے ہیں۔ لسٹ اے کرکٹ میں سعید انور26سنچریوں کے ساتھ سب سے زیاد ہ سینکڑے سکور کرنے والے ملکی بلے باز ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فاسٹ بولر محمد عامر کو تنبیہ
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی پاکستان ہاکی ٹیم کے کیمپ کا آغاز ہوگیا
-
پاکستان ویسٹ انڈیز ویمنز ون ڈے سیریز (کل)سے کراچی میں شروع ہوگی
-
پاکستان کے دو اسکواش پلیئرز سامان نہ پہنچنے پر آئرلینڈ میں پریشان
-
پاکستان ویسٹ انڈیزویمنز ون ڈے سیریز(کل) سے کراچی میں شروع ہوگی
-
بابر اعظم 100 ففٹی پلس مکمل کرنے والے دنیا کے چوتھے بلے باز بننے سے صرف 2 نصف سنچریاں دور
-
پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کا پاکستان ماسٹر اوپن ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان
-
بیڈمنٹن کا سمر کیمپ 15 جون سے شروع ہو گا
-
محمد عامر نے 4 سال بعد قومی ٹیم کی گرین شرٹ پہن لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.