چیف الیکشن کمشنر جسٹس غلام مصطفی مغل کی زیر صدارت آزاد کشمیر میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کیلئے انتخابی فہرست کی تیاری کے سلسلے میں اعلی سطحی اجلاس

انتخابی فہرست میں نئے ووٹوں کے اندراج کیلئے حکمت عملی‘ کوالیفائنگ تاریخ کا تعین‘ نئے درج ووٹرز کی ڈیٹا بیس کی مدد سے تصدیق ‘ان پر اٹھنے والے اخراجات اور بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندی میں درپیش مشکلات و قانونی پیچیدگیوں اور بلدیاتی حلقہ بندی کیخلاف عدالت العالیہ میں دائر مقدمات کی یکسوئی کے معاملات پر غور

جمعہ 9 فروری 2018 20:13

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 فروری2018ء) چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں وکشمیر جسٹس غلام مصطفی مغل کی زیر صدارت آزاد کشمیر میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیئے انتخابی فہرست کی تیاری کے سلسلے میں اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ارشاد احمد قریشی صاحب سیکرٹری قانون و انصاف ، پارلیمانی امور و انسانی حقوق آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر، منصور قادر ڈار صاحب سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی آ زاد حکومت ریاست جموں و کشمیرنے شرکت کی۔

اجلاس میں انتخابی فہرست میں نئے ووٹوں کے اندراج کے لیئے حکمت عملی ، کوالیفائنگ تاریخ کا تعین ، نئے درج ہونے والے ووٹرز کی NADRA کے ڈیٹا بیس کی مدد سے تصدیق اور ان پر اٹھنے والے اخراجات اور بلدیاتی انتخابات کیلئے تیار ہونے والی حلقہ بندی میں درپیش مشکلات و قانونی پیچیدگیوں اور بلدیاتی حلقہ بندی کے خلاف عدالت العالیہ میں دائر مقدمات کی یکسوئی کے معاملات زیر غور لائے گئے اس کے علاوہ یہ معاملہ بھی زیر غور آیا کہ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات 2016 کیلئے تیار کردہ انتخابی فہرستوں کو بلدیاتی انتخابات کی سابقہ حلقہ بندی1987کیمطابق ترتیب دے کر آئندہ متوقع بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جا سکتا ہے یا موجودہ انتخابی فہرستہا میں ایسے افراد جو اہل ہوچکے ہیں کو شامل کر کے نئی مردم شماری کے مطابق حلقہ بندی ترتیب دے کر انتخابات کا انعقاد ممکن ہے یانہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں فیصلہ ہوا کہ متعلقہ سیکرٹری صاحبان اجلاس میں زیر غور لائے گئے معاملات کے قانونی پہلوئوں کو مد نظر رکھتے ہوئے یکسو کرنے کی خاطر اپنی جامع تجاویز پیش کریں۔تاکہ آئندہ اجلاس میں اس سلسلہ میں حتمی فیصلہ کیا جا سکے۔ یہ بات آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کے ترجمان نے ایک پریس ریلیز میں بتائی ہے۔