Live Updates

شہباز شریف کے دور میں پولیس نے 800 بندے مارے،جب پولیس سے بندے مروائیں گے تو وہ قانون بھی توڑے گی عمران خان

جہانگیرترین نےکرپشن اورمنی لانڈرنگ نہیں کی،جہانگیر ترین وہ سیاست دان ہے جو سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے،عدالتوں کےفیصلوں کوقبول کیا،یہ نہیں کہا کہ ہمیں کیوں نکالا،رعمران خان کا لودھراں جلسہ عام سے خطاب

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 9 فروری 2018 18:56

شہباز شریف کے دور میں پولیس نے 800 بندے مارے،جب پولیس سے بندے مروائیں ..
لودھراں (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 09جنوری2018ء ) : عمران خان نے لودھراں میں جلسہ عام سے خطاب کیا ۔اس خطاب کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے دور میں پولیس نے 800 بندے مارے،جب پولیس سے بندے مروائیں گے تو وہ قانون بھی توڑے گی۔ جہانگیرترین نےکرپشن اورمنی لانڈرنگ نہیں کی،جہانگیر ترین وہ سیاست دان ہے جو سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے۔

عدالتوں کےفیصلوں کوقبول کیا،یہ نہیں کہا کہ ہمیں کیوں نکالا۔تفصیلات کےمطابق لودھراں میں ضمنی الیکشن کے سلسلے میں جلسہ عام منعقد کیا گیا۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ جہانگیرترین نےکرپشن اورمنی لانڈرنگ نہیں کی۔جہانگیر ترین وہ سیاست دان ہے جو سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے۔جہانگیرترین کی شوگرمل کسانوں کورقوم کی ادائیگی کرتی ہے۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔ عدالت جو فیصلہ کرے گی قبول کریں گے۔عدالتوں کےفیصلوں کوقبول کیا،یہ نہیں کہا کہ ہمیں کیوں نکالا۔انہوں نے اپنے مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ہم نے نوازشریف کی طرح سڑکوں پر نہیں کہا کہ ہمیں کیوں نکالا۔حسن نواز600کروڑکےگھرمیں رہتاہے۔جہانگیرترین شریفوں یا آصف زرداری کی طرح نہیں ہے۔

سپریم کورٹ نے نوازشریف کو باربار موقع دیا۔خواجہ آصف وزیر خارجہ ہونے کے باوجود دبئی سے تنخواہ لیتا ہے۔خواجہ آصف کے پاس دبئی کا اقامہ ہے۔انکا کہنا تھا کہ مجھے اور جہانگیر ترین کو بلیک میل کرنے کے لیے کیس کئیے گئے۔پنجاب پولیس کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ عابد باکسر نے کہا کہ اس نے شہباز شریف کے کہنے پر بندے مارے،جب آپ پولیس سے بندے مروائیں گے تو وہ قانون بھی توڑے گا۔گزشتہ برس پولیس نے 137لوگوں کو قتل کیا۔شہباز شریف کے دور میں پولیس نے 800 بندے مارے۔شہباز شریف کی وجہ سے پنجاب پولیس کے خلاف کاروائی نہیں ہوتی۔انکا مزید کہنا تھا کرپٹ حکمران قرضے لے کر پیسہ ملک سے باہر لے گئے اور قرضے کی قسطیں عوام کو ادا کرنا پڑ رہی ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :