کراچی، واٹر کمیشن کے حکم پر 7 رکنی مجسٹریٹس کی ٹیم نے کراچی کے صنعتی علاقوں کا دورہ شروع کردیا

جمعہ 9 فروری 2018 17:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2018ء) واٹر کمیشن کے حکم پر 7 رکنی مجسٹریٹس کی ٹیم نے کراچی کے صنعتی علاقوں کا دورہ شروع کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ غربی اعجاز احمد ابڑو سمیت دیگر 7 ججزکی ٹیم نے سائٹ ایریا کی مختلف کمپنیوں اور فیکٹریوں کا دورہ کیا ۔دورے کے دوران ججز نے فیکٹریوں میں موجود ٹریٹمنٹ پلانٹس کا جائزہ لیا۔کئی فیکٹریوں میں 7 رکنی ججز ٹیم کو داخلے سے روکنے کی بھی کوشش کی گئی۔دورے مکمل ہونے پر رپورٹس بناکر واٹر کمیشن میں جمع کرائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :