کراچی ،سی ٹی ڈی تمام تر مراعات کے باوجود ہائی پروفائل کیسز حل کرنے میں ناکام

چینی باشندے کے قتل کا سراغ نہ مل سکا،نقیب اللہ ،انتظار اور مقصود کیس کی انکوائری بھی اب تک نامکمل

جمعہ 9 فروری 2018 17:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2018ء) رواں سال کے دوران سی ٹی ڈی میں اندارج ہونے والے ہائی پروفائل کیسز تمام تر مراعات ہونے کے باوجود بھی تاحال حل نہ ہو سکے،،جس کے باعث سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس نیٹ ورک انتہائی غیر فعال دہشت گرد آزاد نظر آتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کاونٹر ٹریرزم ڈپارٹمنٹ میں پولیس اہلکاروں کے قتل سمیت سیکڑوں ہائی پروفائل کیس اب تک نامکمل ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس شہر میں دہشت گردوں کی گرفتاری تو کیا ٹھکانوں کا بھی پتا نہ لگایاسکی ۔تمام تر مراعات کے باوجود سی ٹی ڈی کارکردگی دکھانے میں ناکام ہے،سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس نیٹ ورک انتہائی غیر فعال ہونے کے باعث دہشت گرد آزاد ہیں۔شادمان اور گلبرگ میں بھی پولیس اہلکاروں اور چینی باشندے کے قتل کا سراغ نہ مل سکاجبکہ نقیب اللہ ،انتظار اور مقصود کیس کی انکوائری بھی اب تک نامکمل ہے،تیموریہ میں قتل ہونے والے اہلکار کی دہشت گردوں کی جانب سے قتل کی ویڈیو بھی جاری کے گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :