کراچی ، ڈینگی کا مرض بے قابو ،صرف جنوری کے مہینے میں 113کیسز سامنے آگئے

جمعہ 9 فروری 2018 17:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2018ء) حکومتی غفلت اور نااہلی کے باعث ڈینگی کا مرض بے قابو ،صرف جنوری کے مہینے میں 113کیسز سامنے آگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 2017میں ڈینگی کی2927کیس سامنے آئے تھے جبکہ 12اموات واقع ہوئی تھیں ۔رواں سال بھی صوبے میں ڈینگی کے کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ماہ جنوری کے دوران 113اور فروری میں اب تک 19ڈینگی کے کیسز سامنے آچکے ہیں تاہم اس سال اس مرض سے اموات واقع نہیں ہوئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :