رائے ونڈ سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں بوائلر پھٹنے سے 4مزدور زخمی

جمعہ 9 فروری 2018 17:18

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2018ء) رائے ونڈ سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں بوائلر پھٹنے سے 4مزدور زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ کے علاقہ سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں قائم فیکٹری ستین انٹرنیشنل پلاٹ نمبر 223میں بوائلر زور دار دھماکے کیساتھ پھٹنے سے فیکٹری میں کام کرنیوالے 4مزدور زخمی ہوگئے ہیں جنہیں نجی ہسپتال میں ریفر کردیا گیا ہے دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی فیکٹری میں پھٹنے والے بوائلر کیوجہ سے دیوار تباہ ہو گئیں ۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین نے بتایا کہ صبح بوائلر پھٹنے کے واقعہ میں 4مزدور زخمی ہوئے ہیں جنہیں نجی ہسپتال پہنچادیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :