کراچی، دوہرے قتل کے الزام میں گرفتار ایم کیو ایم لندن کے کارکن ملزم ایاز انصاری کی ضمانت منظور

جمعہ 9 فروری 2018 16:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے دہریقتل کے الزام میں گرفتار ایم کیو ایم لندن کے کارکن ملزم ایاز انصاری کو 2 لاکھ روپے کی ضمانت پر رہا کر دیا سماعت کے موقع پر ملزم کے وکیل نے کہا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ میں کوئی عینی شاہد موجود نہیں مقدمہ میں میرے موکل کی شناخت پریڈ بھی نہیں کرائی گئی پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہیملزم کو سی ٹی ڈی حکام نے صدر کمپیوٹر مارکیٹ سے گرفتار کیا تھا ملزم کو ٹارگٹ کلر رئیس مما کا دست راست سمجھا جاتا ہیملزم پر چائینہ کٹنگ اور بھتے کی رقم رئیس مما کو پہنچانے کا بھی الزام ہے تاہم استغاثہ شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا عدالت نے ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا اور دو لاکھ روپے کے مچلے جمع کرانے کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

ملزم کے خلاف تھانہ لانڈھی میں دہرے افراد کے قتل کا مقدمہ درج تھا۔