کراچی،8سالہ بچی سے زیادتی کی ، ملزم 70 سالہ عبدالعزیز کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

جمعہ 9 فروری 2018 16:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2018ء) تھانہ شیرشاہ پولیس نے 8 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم 70 سالہ عبدالعزیز کی شناخت پریڈ کیلئے جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کے روبرو پیش کیا اس موقع پراسکیوشن کی جانب سے ملزم کو شناخت کے لئے متاثرہ بچی ریما کو پیش کیا گیا تھا تاہم بچی نے ملزم کو پہچانے سے انکار کر دیا اور ملزم کو شناخت نہ کرسکی سماعت کے موقع پر ملزم کے وکیل نے انکشاف کیا کہ عبدالعزیز نفسیاتی طور پر بیمار ہے متاثرہ بچی کے والدین نے بھی بچی کو نفسیاتی بیمارقرار دے دیا عدالت نے ملزم عبدالعزیز کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ملزم کے خلاف تھانہ شیرشاہ میں مقدمہ درج ہے۔

متعلقہ عنوان :