کراچی، سپریم کورٹ ، وکلا کی ٹارگٹ کلنگ، عدالتوں کی سیکیورٹی سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت (آج) ہوگی

جمعہ 9 فروری 2018 16:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2018ء) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہفتے کو دورکنی بینچ وکلا کی ٹارگٹ کلنگ، عدالتوں کی سیکیورٹی سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی بھی سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپریم کراچی رجسٹری میں ہفتہ 10 فروری کو جسٹس گلزار احمد اور جسٹس مقبول باقر کل کراچی رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت کریں گے۔ ہفتے کو کراچی رجسٹری میں مقدمات کے لیے روسٹر جاری کردیا گیا۔ دورکنی بینچ وکلا کی ٹارگٹ کلنگ, عدالتوں کی سیکیورٹی سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی بھی سماعت کرے گا۔ اس حوالے سے آئی جی سندھ، پراسیکیوٹر جنرل سندھ ودیگر حکام کو نوٹس جاری کردیئے گئے۔