کراچی، اقدام قتل،اور اسلحہ برآمدگی کا معاملہ،ملزم کاشف کی ضمانت منظور

جمعہ 9 فروری 2018 16:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے اقدام قتل اور اسلحہ برآمدگی کے مقدمات میں ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو اقدام قتل اور اسلحہ برآمدگی سے متعلق سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزم کاشف کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

وکیل صفائی نے کہا کہ میرے موکل کاشف اور جنید پر اقدام قتل اور اسلحہ برآمدگی کا مقدمہ بنایا گیا تھا۔ ملزمان کے خلاف اپریل 2017 تھانہ سپر مارکیٹ میں مقدمات قائم کئے گئے تھے۔ ملزم جنید کی ضمانت اے ٹی سی کورٹ منظور کر چکی ہے۔ ملزم کاشف پر استغاثہ کوئی جرم ابھی تک ثابت نہیں کر پائی ہے۔ عدالت سے استدعا ہے ملزم کاشف کی ضمانت منظور کی جائے۔

متعلقہ عنوان :