چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کی زیر صدارت آئندہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے انتخابی فہرستوں کی تیاری بارے اعلی سطح کا اجلاس

جمعہ 9 فروری 2018 16:44

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2018ء) چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں وکشمیر جسٹس غلام مصطفی مغل کی زیر صدارت آزاد کشمیر میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے انتخابی فہرستوں کی تیاری کے سلسلہ اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ارشاد احمد قریشی صاحب سیکرٹری قانون و انصاف ، پارلیمانی امور و انسانی حقوق آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر، منصور قادر ڈار صاحب سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی آ زاد حکومت ریاست جموں و کشمیرنے شرکت کی ۔

اجلاس میں انتخابی فہرستہا میںنئے ووٹوں کے اندراج کے لیئے حکمت عملی ، کوالیفائنگ تاریخ کا تعین ، نئے درج ہونے والے ووٹرز کی NADRA کے ڈیٹا بیس کی مدد سے تصدیق اور ان پر اٹھنے والے اخراجات اور بلدیاتی انتخابات کے لیئے تیار ہونے والی حلقہ بندی میں درپیش مشکلات و قانونی پیچیدگیوں اور بلدیاتی حلقہ بندی کے خلاف عدالت العالیہ میں دائر مقدمات کی یکسوئیکے معاملات زیر غور لائے گئے اس کے علاوہ یہ معاملہ بھی زیر غور آیا کہ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات 2016 کے لیے تیار کردہ انتخابی فہرستہا کو بلدیاتی انتخابات کی سابقہ حلقہ بندی1987 کے مطابق ترتیب دے کر آئیندہ متوقع بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جا سکتا ہے یا موجودہ انتخابی فہرستہا میں ایسے افراد جو اہل ہوچکے ہیں کو شامل کر کے نئی مردم شماری کے مطابق حلقہ بندی ترتیب دے کر انتخابات کا انعقاد ممکن ہے یانہیں -اس سلسلہ میں فیصلہ ہوا کہ متعلقہ سیکرٹری صاحبان اجلاس میں زیر غور لائے گئے معاملات کے قانونی پہلوئوں کو مد نظر رکھتے ہوئے یکسو کرنے کی خاطر اپنی جامع تجاویز پیش کریں ۔

(جاری ہے)

تاکہ آئیندہ اجلاس میں اس سلسلہ میں حتمی فیصلہ کیا جا سکے ۔ یہ بات آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کے ترجمان نے ایک پریس ریلیز میں بتائی ہے ۔