زینب سمیت کئی بچیوں کے قاتل عمران علی کے خلاف مقدمہ جیل میں چلانے کا فیصلہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 9 فروری 2018 14:51

زینب سمیت کئی بچیوں کے قاتل عمران علی کے خلاف مقدمہ جیل میں چلانے کا ..
 لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 فروری۔2018ء) محکمہ داخلہ پنجاب نے ننھی زینب سمیت کئی بچیوں کے قاتل عمران علی کے خلاف مقدمہ جیل میں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے قصورمیں زینب سمیت بچیوں کوزیادتی کے بعد قتل کرنے والے عمران علی کا ٹرائل جیل میں کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، یہ فیصلہ عمران علی کی سیکورٹی کویقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے، عمران علی کوکوٹ لکھپت جیل میںرکھا جائے گا ، جیل میں ملزم کے لئے خصوصی سیل بنادیا گیا ہے جس میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں، ان کیمروں کی مدد سے عمران علی پرنظررکھی جائے گی تاکہ وہ کوئی انتہائی قدم نہ اٹھا سکے۔

دوسری جانب پراسکیوٹرجنرل پنجاب نے مقدمے میں ہونے والی پیش رفت اورملزم کی سیکورٹی اقدامات کے حوالے سے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ملزم 8 بچیوں اورزیادتی کے قتل میں ملوث ہے، جیل میں ٹرائل کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :