الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم سمیت 3سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن بحال کردی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 9 فروری 2018 14:25

الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم سمیت 3سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن بحال کردی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 فروری۔2018ء) الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان سمیت 3سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن بحال کردی ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے قانونی تقاضے پورے کئے جانے پر ایم کیو ایم پاکستان، مسلم لیگ فنکشنل اور نیشنل پارٹی کی رجسٹریشن بحال کرتے ہوئے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ،تینوں سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات بحال کردئیے گئے ہیں جس کے بعد وہ سینیٹ انتخابات میں حصہ لے سکیں گی۔یاد رہے کہ 2 لاکھ روپے رجسٹریشن فیس اور 2ہزار کارکنوں کی فہرست جمع نہ کرانے پر تینوں سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن ختم کی گئی تھی۔