حبیب بنک آٹھمقام صارفین کے لئے زحمت بن گیا

ضلعی ہیڈکواٹر آٹھمقام میں حبیب بنک برانچ کا عملہ انتہائی بدتمیز اور غیر اخلاقی حرکات پر اتر آتا ہے

جمعہ 9 فروری 2018 14:32

آٹھ مقام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2018ء) حبیب بنک آٹھمقام صارفین کے لئے زحمت بن گیا کھاتہ داروں کو مشکلات کا سامنا حکام نوٹس لیں۔ تفصیلات کے مطابق وادی نیلم کے ضلعی ہیڈکواٹر آٹھمقام میں حبیب بنک برانچ کا عملہ انتہائی بدتمیز اور غیر اخلاقی حرکات پر اتر آتا ہے۔ صارفین کے ساتھ انتہائی بے ہودہ سلوک کیا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

مدثر نامی اہلکار نے انت مچا رکھی ہے ملازمین تنخوائوں کے حصول یا بلات کی ادائیگی، یاداخلہ فارم کے لئے حبیب بنک میں جاتے ہیں۔ لیکن بنک کے عملے کا رویہ انتہائی ہتک آمیز ہوتا ہے۔ صارفین کے ساتھ تعاون کرنے کے بجائے عملہ لڑائی جھگڑے پر اتر آتا ہے ۔ کھاتہ دار اپنی ذاتی رقم بھی نکوالنے پر کھاتہ داروں کو چکر لگوائے جاتے ہیں۔ ورکنگ اوقات کار میں بھی بنک بند کر کے عملہ غائب ہوتا ہے ۔ عوام کو بنکاری کی سہولت فراہم کرنے کے بجائے عوام کو ذلیل خوار کیا جاتا ہے عوامی حلقوں نے گورنر سٹیٹ بنک اور حبیب بنک کے حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :