اردن کے شاہ عبداللهدوئم دو روزہ دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس چلے گئے ،ْ وزیر اعظم نے رخصت کیا

ْ ایئربیس پر شاہ عبدالله نے پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر طیارے کا شاندار فضائی مظاہرہ دیکھا

جمعہ 9 فروری 2018 13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2018ء) اردن کے شاہ عبداللهدوئم دو روزہ دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس چلے گئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے شاہ عبدالله کو نور خان ایئربیس سے رخصت کیا‘ ایئربیس پر شاہ عبدالله نے پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر طیارے کا شاندار فضائی مظاہرہ دیکھا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اردن کے شاہ عبدالله دو روزہ دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس چلے گئے ،ْنور خان ایئربیس پروزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے شاہ عبدالله کورخصت کیا اس موقع پر شاہ عبدالله نے پاک فضائیہ کے جے ایف 17تھنڈر طیارے کا شاندار فضائی مظاہرہ دیکھا۔

دو روزہ دورہ کے دوران اردن کے شاہ عبدالله نے وزیراعظم‘ صدر مملکت اور دیگر اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کیں جس دوران دوطرفہ تعلقات ،تجارت، توانائی اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے سمیت دیگرکئی اہم معاملات پر گفتگو ہوئی۔ ان کے دورے کے دوران پاکستان اور اردن کے درمیان مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط بھی کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :