شام میں 2برطانوی نژاد عسکریت پسند گرفتار

جمعہ 9 فروری 2018 13:25

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2018ء) امریکی وزارتِ دفاع نے بتایا ہے کہ شام میں سرگرم داعش سے تعلق رکھنے والے 2 برطانوی عسکریت پسندوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان کے نام الیگزانڈا امان کوتی اور الشفیع الشیخ بتائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان دونوں کو امریکی حمایت یافتہ شامی عسکریت پسندوں کی تنظیم سیرین ڈیموکریٹک فورسز نے گزشتہ ماہ کے دوران مشرقی شام میں گرفتارکیا تھا۔ انہیں داعش کے انگلش ترجمان کے طور پر بھی پیش کیا جاتا رہا ہے۔ یہ دونوں اغوا کی وارداتوں میں بھی ملوث رہے ہیں۔ شام کے عسکریت پسندحلقوں میں انہیں ’ دی بیٹلز‘ کی عرفیت سے جانا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :