کوئٹہ، سابقہ وزراء پر کرپشن کے الزامات کے بعد محکمہ مواصلات وتعمیرات کے کئی افسران کرپشن الزامات کے بارے طلب

جمعرات 8 فروری 2018 23:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2018ء) بلوچستان میں سابقہ وزراء پر کرپشن کے الزامات کے بعد محکمہ مواصلات وتعمیرات کے کئی افسران کو کرپشن الزامات کے بارے میں طلب کرلیا جن پر کرپشن کے چارجز ہیں ذرائع کے مطابق نیب بلوچستان کرپشن کے خلاف سرگرم عمل اس سلسلے محکمہ مواصلات و تعمیرات کے متعدد آفیسران کرپشن کے الزام میں کیں گئے ہیں ذرائع کے مطابق نیب بلوچستان نے کرپشن کے الزام میں سی اینڈ ڈبلیوکے 15انجینئرز کو تحقیقات کے غرض سے طلب کر لیا جن پر کرپشن کے چارجز ہیں،کرپشن کے الزام میں طلب کرنے والے انجینئر ز میں عبدالمنان خان ڈی ڈی او بی اینڈ آر سرکل عبدالرشید خواجہ خیل ،ڈی ڈی او مینٹیننس3 عبدالصمد بگٹی ،ڈی ڈی اومینٹیننس 3،میر محئی الدین ،ڈی ڈی اومینٹیننس3محمد رفیق ڈی ڈی او ،سبی زون بشیر احمد، ڈی ڈی او پروجیکٹ سرکل محمد اسلم ڈی ڈی او ڈیزائین سیل، محمد جمیل ڈی ڈی او خضدار زونمحمد یونس ڈی ڈی او پروجیکٹ ون فیض محسن ڈی ڈی او آر ایم یوایوب خان ڈی ڈی او آر ایم یوخلیل الرحمن ڈی ڈی او بی اینڈ آر 2فاروق مینگل ڈی ڈی او ای اینڈ ایم سرکل محمد عارف ڈی ڈی او ای اینڈ ایم ورکشاپ اور نذیر احمد ڈی ڈی او ورکشاپ کو نیب نے بلوچستان آفس طلب کر لیا ہے جن کو انویسٹی گیشن آفیسر کے سامنے پیش ہو کر اپنے اوپر الزامات کے جواب دینے ۔

متعلقہ عنوان :