صوبے سے پسماندگی کے خاتمے اورعوام کی تعمیر وترقی کے لئے ہرممکن وسائل کو بروئے کارلارہے ہیں،میر عبدالماجدابڑ

جمعرات 8 فروری 2018 23:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2018ء) صوبائی وزیر صحت میر عبدالماجدابڑو نے کہاکہ صوبے سے پسماندگی کے خاتمے اورعوام کی تعمیر وترقی کے لئے ہرممکن وسائل کو بروئے کارلارہے ہیں انتشار کی سیاست سے تبدیلی نہیں آ سکتی بلکہ عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کرنے سے ہی تبدیلی اورخوشحالی آسکتی ہے پاک چین اقتصادی راہدداری گواردسی پورٹ سمیت دیگر میگا پروجیکٹس کی تکمیل سے بلوچستان میں ایک عظیم انقلاب برپاہوگا بلوچستان میں ناخواندگی کے خاتمے اور اورصحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی سے عوام کے مسائل حل ہوئے ہیں اورحکومت صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل کو بروئے کارلا رہی ہے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا میر عبدالماجدا بڑو نے کہاکہ ہم نے عوام کی خدمت کاتہیہ کررکھا ہے اوربلارنگ ونسل سے بالاترہوکرحلقہ انتخاب میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جارہاہے پختہ سڑکوں کی تعمیر سے عوام کو سفری سہولیات میسرہونگی اورتعلیم صحت سمیت دیگر بنیادی مسائل کے حل کیلئے بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے حکومت صحت اور انہیں ہرممکن سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے موجودہ حکومت کو یہ اعزازحاصل ہے کہ انہوں نے صحت کے شعبے میں بہترلانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی صحت کے شعبے کومزید بہتربنانے کیلئے حکومت ہرسطح پر اقدامات بروئے کارلارہی ہے عوام کی خدمات کرتے دیکھ کر مخالفین کویہ ہضم نہیں ہورہااوروہ مختلف پروپگنڈاکرکے ناکام کوششوں میں مصروف عمل ہیں لیکن ہمارے عوامی خدمت کرنے کے عزم میں کوئی کمی نہیں آئے گی عوامی خدمت کرنا ہمارامنشورتھا اوررہے گااگر عوام نے چاہا تو 2018کے انتخابات میں دوبارہ کامیابی حاصل کرکے ان کی خدمت کے سلسلے میں مزید جاری رکھیں گے۔