حسن علی نے سرفراز احمد کیساتھ اختلافات کی افواہوں سے متعلق وضاحت کردی

muhammad ali محمد علی جمعرات 8 فروری 2018 23:46

حسن علی نے سرفراز احمد کیساتھ اختلافات کی افواہوں سے متعلق وضاحت کردی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 فروری2018ء) حسن علی نے سرفراز احمد کیساتھ اختلافات کی افواہوں سے متعلق وضاحت کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ کے دوران قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور فاسٹ باولر حسن علی کے درمیان پیدا ہونے والے اختلافات کی خبروں کے باعث شائقین کرکٹ تشویش میں مبتلا ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اب حسن علی نے پہلی مرتبہ خود وضاحت جاری کی ہے۔ حسن علی کا کہنا ہے کہ ان کے سرفراز احمد کیساتھ کسی قسم کے اختلافات نہیں ہیں۔ آن فیلڈ کئی باتوں پر نوک جھونک ہو جاتی ہے۔ تاہم آف دی فیلڈ تعلقات ہمیشہ معمول کے مطابق ہوتے ہیں۔ حسن علی کا مزید کہنا ہے کہ وہ اپنی فٹنس نے کافی محنت کر رہے ہیں۔ امید ہے کہ وہ پی ایس ایل کے تمام میچز کھیل پائیں گے۔

حسن علی نے سرفراز احمد کیساتھ اختلافات کی افواہوں سے متعلق وضاحت کردی