انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری کی زیر صدارت کرسچن کمیونٹی کے ساتھ اجلاس

جمعرات 8 فروری 2018 23:20

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2018ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں کرسچن کمیونٹی کے ساتھ ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس ایس پی اسلام آباد نجیب الرحمن بگوی، ڈی ایس پی سیکورٹی حاکم خان، ایم این اے آسیہ ناصر کے علاوہ کرسچن کمیونٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو آئی جی اسلام آباد نے سینٹرل پولیس آفس میں کرسچن کیمو نٹی کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی کے بغیر پولیس کامیاب نہیں ہو سکتی۔ کمیونٹی پولیسنگ کا مقصد پولیس کمیونٹی کے ساتھ رابطہ قائم کرے، کمیونٹی کے مسائل سنے اور پھر پولیس اور کمیونٹی دونو ں مل کر ان مسائل کو حل کرے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد پولیس نے کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینے کے لئے تین مختلف لیولز پر کمیٹیز تشکیل دی ہیں جن میں ایک سنٹرل پولیس آفس لیول،ایک ایس ایس پی آفس لیول اور ایک تھانہ جات کی سطح پر کام کریں گی۔

آئی جی نے کہا کہ ہم سی پی او لیول پر ایک ہیومن رائٹس ، چائلڈ پروٹیکشن اور اقلیتی برادری کے تحفظ کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں اقلیتی برادری کا نمائندہ بھی شامل ہو گا۔ تھانہ جات لیول پر بہتر کوارڈی نیشن کے لئے بھی ایک اقلیتی نمائندوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے گی تا کہ ان کے مسائل کا ازالہ کیا جا سکے ، اقلیتی برادری کی جانب سے ایم این اے آسیہ ناصر نے آئی جی اسلام آباد کا یہ اقدام اٹھانے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اسلام آباد میں یہ پہلی دفعہ پولیس کی جانب سے اقدام اٹھایاگیا ہے۔

انہوں نے خود بھی ہیومن رائٹس کمیٹی کی خود بھی ممبر ہوں گی۔انہوں نے اقلیتی برادری کے تحفظ کیلئے تجاویز بھی دیں۔ آئی جی اسلام آ باد نے پولیس کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ اسلام آباد پولیس آپ کے ساتھ مل کر آگاہی مہم بھی چلائے گی۔ آئی جی اسلام آباد نے ایس ایس پی اسلام آ باد نجیب الر حمن بگو ی کو ہد ا یا ت جا ر ی کر تے ہوئے کہا کہ کر سیچن کیمو نٹی کے مکمل کوآرڈینیشن رکھا جائے اور بھرپور سیکورٹی فراہم کرتے ہوئے ان کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔