جے آئی ٹی کا اصل ریکارڈنہ ہونے کی وجہ سے واجدضیاکابیان قلمبندنہ ہوسکا،احتساب عدالت نے سینٹر اسحاق ڈار کیخلاف ریفرنس کی سماعت 12فروری تک ملتوی کردی

جمعرات 8 فروری 2018 22:54

جے آئی ٹی کا اصل ریکارڈنہ ہونے کی وجہ سے واجدضیاکابیان قلمبندنہ ہوسکا،احتساب ..
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2018ء) احتساب عدالت نے سینٹر اسحاق ڈار کیخلاف دائر ریفرنس کی سماعت 12فروری تک ملتوی کر دی ہے ۔جمعرات کو احتساب عدالت کے جج محمد بیشر نے سماعت کی تو اس موقع پر استغاثہ کے گواہ پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا سخت سکیورٹی میں عدالت میں پیش ہوئے ۔دوران سماعت عدالت نے واجد ضیا سے استفسار کیا کہ کیاآپ کے پاس کوئی اصل ریکارڈہی واجد ضیا نے بتایا کہ اصل ریکارڈسپریم کورٹ میں جمع کرادیاتھا، جج احتساب عدالت نے کہا کہ ریکارڈکیلئے رجسٹرارسپریم کورٹ کو لکھاگیاتھا تو واجد ضیاء نے کہا کہ رجسٹرارسپریم کورٹ کویاددہانی کرادیتے ہیں۔

سماعت کے موقع پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اسحاق ڈارسے متعلق ریکارڈوالیم ایک اور 9اے میں ہے تمام والیم منگوائیں یاصرف اسحاق ڈارسے متعلق فیصلہ عدالت کری. واجد ضیا نے کہا کہ باہمی قانونی معاونت سے متعلق کچھ ریکارڈسپریم کورٹ میں جمع نہیں کرایا، بیرون ممالک سے قانونی خط وکتابت کاریکارڈوالیم 10میں ہے، والیم 10عدالت میں جمع نہیں کرایا۔

(جاری ہے)

اصل ریکارڈنہ ہونے کی وجہ سے واجدضیاکابیان قلمبندنہ ہوسکا۔عدالت نے واجد ضیا کو بیان ریکارڈکرانے کیلئے 12فروری کودوبارہ طلب کر لیا ہے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہ نادر عباس کو بھی طلب کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :