سپریم کورٹ، منشیات سمگلنگ کیس میں عمرقید کی سزاپانے والے مجر م کو13 سال بعد بری کرنے کا حکم

جمعرات 8 فروری 2018 22:49

سپریم کورٹ، منشیات سمگلنگ کیس میں عمرقید کی سزاپانے والے مجر م کو13 ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2018ء) سپریم کورٹ نے منشیات سمگلنگ کیس میں عمرقید کی سزاپانے والے مجر م کو13 سال بعد بری کرتے ہوئے کیس نمٹادیا ہے جمعرات کوجسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، یادرہے کہ2015 ء میں ملزم ڈاکٹرخالد شکیل سے 25 کلو ہیروئن اور 65 کلو چرس برآمد ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا بعدازاں ٹرائل کورٹ نے ملزم کوعمرقید کی سزا سنائی تھی جوہائیکورٹ نے برقرار رکھی تھی جس کیخلاف ملزم کی جانب سے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی ، سماعت کے دوران ملزم کی جانب سے ایڈووکیٹ صدیق بلوچ نے عدالت میں پیش ہوکر موقف اپنایا کہ میرے موکل ڈاکٹر خالد شکیل پر منشیات کا کاروبار کرنے کاالزام لگایا گیا تھا بعدازاں اے این ایف نے اس کیخلاف2005 ء میں ملتان میں ایف آئی آر کاٹی ، فاضل وکیل نے عدالت کوبتایا کہ ملزم سے دھوکہ دہی کے ساتھ جرم کااقرار کرایا گیا اورقانون میں ایسے اقرارجرم کی کوئی حیثیت نہیں ، فاضل وکیل نے مزید کہاکہ ٹرائل کے دورا ن ملزم کیخلاف کوئی شہادت پیش نہیں کی گئی جبکہ انسداد منشیات ایکٹ کے تحت نمونہ جات لاپروائی اور بدنیتی کے تحت بھیجے گئے، عدالت نے وکیل کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزم کو بری کر دیا۔

متعلقہ عنوان :