آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کی ملٹری کمیٹی کے چیئرمین جنرل مخائل کی ملاقات ،ْ

باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال

جمعرات 8 فروری 2018 22:49

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کی ملٹری کمیٹی کے چیئرمین ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2018ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کی ملٹری کمیٹی کے چیئرمین جنرل مخائل نے ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے چیئرمین ملٹری کمیٹی یورپی یونین جنرل مخائل نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق جنرل مخائل نے خطے میں امن کے لئے پاک فوج کی مسلسل کوششوں کی تعریف کی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے عزم کو سراہا۔