ایم کیو ایم میں اختلافات کے بعد حیدر عباس رضوی منظر عام پر آگئے،دوبارہ پارٹی میں شمولیت کا اشارہ دے دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 8 فروری 2018 22:39

ایم کیو ایم میں اختلافات کے بعد حیدر عباس رضوی منظر عام پر آگئے،دوبارہ ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 08جنوری2018ء ):ایم کیو ایم میں اختلافات کے بعد سابق رہنما حیدر عباس رضوی منظر عام پر آگئے،دوبارہ پارٹی میں شمولیت کا اشارہ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق آجکل کراچی کی سیاست پر متحدہ قومی موومنٹ میں اختلافات کی خبریں چھائی ہوئیں ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک ٹکٹ پر شروع ہونے والی لڑائی نے ایم کیو ایم میں شدید اختلافات پیدا کر دئیے ہیں ۔ایسے میں ایک عرصے سے منظر عام سے غائب ایم کیو ایم کے سابق رہنما ء حیدر عباس رضوی منظر عام پر آگئے اور دوبارہ پارٹی میں شمولیت کا اشارہ دے دیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ پارٹی کے تابع ہوں ،جب بھی پارٹی چاہے گی میں دوبارہ ایم کیو ایم میں شامل ہو جاؤں گا۔