پارلیمنٹ کی جانب سے موبائل فون کارڈز پر عائد ٹیکس میں کمی کیلئے قانونی ترمیم لانے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 8 فروری 2018 22:20

پارلیمنٹ کی جانب سے موبائل فون کارڈز پر عائد ٹیکس میں کمی کیلئے قانونی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 فروری2018ء) پارلیمنٹ کی جانب سے موبائل فون کارڈز پر عائد ٹیکس میں کمی کیلئے قانونی ترمیم لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ میں عام عوام کے فائدے کیلئے قانون منظور کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے آئی ٹی نے موبائل صارفین کیلئے خصوصی قانون پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نئے قانون کے مطابق موبائل کارڈز پر عائد ٹیکس میں کمی کر دی جائے گی۔ جو صارفین ماہانہ 200 روپے یا اس سے کم موبائل بیلنس استعمال کرتے ہیں، ان کے موبائل بیلنس سے ٹیکس کی کٹوٹی معمول سے کم ہوگی۔ واضح رہے کہ اس وقت موبائل صارفین کے 100 روپے کے کارڈ پر 35 روپے کی کٹوتی ہوتی ہے۔ جبکہ بقیہ بچ جانے والے بیلنس کے استعمال پر بھی ٹیکس عائد کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :