امریکی شہر پورٹ آرتھر میں 5فروری کو شاہد آفریدی کی نسبت سے منائے جانے کا اعلان

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 8 فروری 2018 22:13

امریکی شہر پورٹ آرتھر میں 5فروری کو شاہد آفریدی کی نسبت سے منائے جانے ..
ٹیکساس(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 08جنوری2018ء ):امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر پورٹ آرتھر میں 5فروری کو شاہد آفریدی کی نسبت سے منائے جانے کا اعلان کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کرکٹ دنیا بھر کا ایک مقبول کھیل ہے۔دنیا میں فٹ بال کے بعد کرکٹ سب سے زیادہ پسندیدہ کھیل سمجھا جاتا ہے ۔امریکہ میں بھی کرکٹ دن بدن مقبول کھیل بنتا جا رہا ہے۔اس بات کا اندازہ اس چیز سے لگایا جا سکتا ہے کہ اب امریکہ میں بھی کرکٹ اور اس سے جڑے مشاہیر کے دن منائے جانے لگے ہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستانیوں کے لیے یہ بات بہت اعزاز کی ہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر پورٹ آرتھر میں 5فروری کو شاہد آفریدی کی نسبت سے منایا جاتا ہے۔پورٹ آرتھر کی مئیر نے شاہد آفریدی کی کرکٹ کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے 5فروری کو شاہد آفریدی کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا۔شاہد آفریدی نے اس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پورٹ آرتھر میں 5فروری کو میرے نام سے منایا جانا میرے لیے اعزاز کی بات ہے اور مجھے اپنے ملک کی قومی اور بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کرنے پر فخر ہے۔
امریکی شہر پورٹ آرتھر میں 5فروری کو شاہد آفریدی کی نسبت سے منائے جانے ..