پاکستان کے عوام نے دہشتگردی کے خلاف عزم دکھایا، ملک میں لڑکھڑاتی ہوئی جمہوریت مضبوط ہورہی ہے، خرم دستگیر

پاکستانی معیشت اپنے پائوں پر کھڑی ہو رہی ہے ،و زیر دفاع کاتقریب سے خطاب

جمعرات 8 فروری 2018 22:40

پاکستان کے عوام نے دہشتگردی کے خلاف عزم دکھایا، ملک میں لڑکھڑاتی ہوئی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2018ء) وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام نے دہشتگردی کے خلاف عزم دکھایا، ملک میں لڑکھڑاتی ہوئی جمہوریت مضبوط ہورہی ہے اور پاکستانی معیشت اپنے پائوں پر کھڑی ہو رہی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز وزیر دفاع خرم دستگیر نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان پرامن اور مستحکم ہو رہا ہے، پاکستان کے عوام نے دہشتگردی کے خلاف عزم دکھایا، ملک میں لڑکھڑاتی ہوئی جمہوریت مضبوط ہورہی ہے۔

خرم دستگیر نے کہا کہ ماضی میں خراب حالات کی وجہ سے متعددممالک نے شہریوں کوپاکستان سفرنہ کرنیکی ہدایت کی تھی، بہت سے غیر ملکی ایئرلائن نیپاکستان آنا ختم کردیا تھا ، ہماری حکومت نے امن کے لیے خاطر خواہ اقدامات اٹھائے ، حکومتی اقدامات کے باعث آج ملک میں امن قائم ہے ، بیرونی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ لگا رہے ہیں ، آج پاکستان کی معیشت اپنے پائوں پر کھڑی ہو رہی ہے ، سرمایہ کار خود کو پاکستان میں محفوظ سمجھ رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :