لوگوں پر پارٹی چھوڑنے کا دبائو تھا کوئی برداشت کرسکا اورکوئی نہیں کرسکا،شاہد خاقان عباسی

جلسوں میں جذباتی ماحول میں باتیں ہو جاتی ہیں کسی کے جذبات اس سے مجروح ہوتے ہوں تو معافی مانگ لینی چاہئے مشرف عدالت کی اجازت سے بیرون ملک گئے عدالت حکم دے تو واپس لائیں گے سینٹ کے انتخابات میں دھاندلی کا امکان ہے اس برائی کے خلاف کھڑے ہوں گے سینٹ میں ایسے شخص کو ٹکٹ نہیں دیں گے جس سے کوئی شبہ ہوبھارت کشمیر میں جاری جدوجہد آزادی کو لائن آف کنٹرول پر کشیدگی سے دبانا چاہتا ہے، نجی ٹی وی کو انٹرویو

جمعرات 8 فروری 2018 22:39

لوگوں پر پارٹی چھوڑنے کا دبائو تھا کوئی برداشت کرسکا اورکوئی نہیں کرسکا،شاہد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ لوگوں پر پارٹی چھوڑنے کا دبائو تھا کوئی برداشت کرسکا اورکوئی نہیں کرسکا۔ جلسوں میں جذباتی ماحول میں باتیں ہو جاتی ہیں کسی کے جذبات اس سے مجروح ہوتے ہوں تو معافی مانگ لینی چاہئے۔ مشرف عدالت کی اجازت سے بیرون ملک گئے عدالت حکم دے تو واپس لائیں گے۔

سینٹ کے انتخابات میں دھاندلی کا امکان ہے اس برائی کے خلاف کھڑے ہوں گے سینٹ میں ایسے شخص کو ٹکٹ نہیں دیں گے جس سے کوئی شبہ ہوبھارت کشمیر میں جاری جدوجہد آزادی کو لائن آف کنٹرول پر کشیدگی سے دبانا چاہتا ہے۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میں پاکستان اخبار نہیں پڑھتا نہ ہی چینلز دیکھتا ہوں بی بی سی یا سی این این دیکھتا ہوں تاہم مسائل سے آگاہ ہوں میں دفتر میں ٹی وی کا سخت مخالفت ہوں دفتر میں ٹی وی اور کام اکٹھے نہیں ہوسکتے انہوں نے کہا کہ 40 سال قبل جہاز اڑانے کا لائسنس لیا تھا سب میرین مشکل کام ہے انہوں نے کہا کہ تحفظات ہمیشہ رہتے ہیں پاکستان میں سول ملٹری تعلقات بہتر ہیں۔

(جاری ہے)

ملکی معاملات کو حل کرنے میں باہمی اجلاسوں میں مدد ملتی ہے۔ اختلاف رائے ہوتا ہے مگر پالیسی سازی میں کوئی اختلاف نہیں ہوتا انہوں نے کہا کہ پہلی بار آزاد حیثیت میں انتخابات میں کامیابی حاصل کی پھر مسلم لیگ (ن) میں آیا اور آج تک اسی جماعت میں ہوں بہت سے لوگ دبائو کے باعث پارٹی چھوڑتے ہیں اور وہ مقام حاصل نہیں کرپاتے جو پارٹی میں رہ کر حاصل کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ میرا مینڈیٹ نواز شریف کی پالیسیوں کو آگے بڑھانا تھا ہم قومی سطح کی2 منصوبوں کا افتتاح ہر ہفتے کرتے ہیں خود کار ہتھیاروں پر پابندی لگا دی ہے اب ٹیکس نظام کی بہتری کی طرف آرہے جو نہ صرف ملک کو سرمایہ دے گا بلکہ لوگوں میں شعور بھی پیدا کرے گا انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے جو کام کیے ان کی مثال 65 سال میں نہیں ملتی فوج اور عدلیہ کے خلاف بیان بازی کے خلاف ہوں تاہم جلسوں میں جذباتی تقریریں ہوتی ہیں۔

وہاں غلطیاں ہوجاتی ہیں ایسا کوئی عمل جس سے کسی کے جذبات مجروح ہوتے ہوں اس پر معاشی مانگ لینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتوں کا موازنہ سابق ادوار سے کیا جاتا ہے بہت سے اشخاص پر الزامات ہیں ان کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے مشرف عدالت کی اجازت سے گئے تھے عدالت حکم دے تو انہیں واپس لانے کے لیے اقدامات کریں گے وہ اپنے آپ کو بہادر کہتے ہیں بہادر ہیں تو علاج کے بعد وطن واپس آکر مقدمات کا سامنا کریں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں پارٹی کے وزراء اور راہنمائوں سے شکایات کا پوچھنے گیا تھا مگر انہوں نے ملاقات نہیں کی بدقسمتی یہ تھی کہ بلوچستان میں (ن) لیگ کی پارلیمانی پارٹی نے ہی تمام اقدامات اٹھائے ہیں بزنجو صاحب سے ملاقات میں کہا ہے کہ جو آپ نے کیا اس سے صوبے کے مسائل میں کمی نہیں آئے گی بلکہ مسائل بڑھیں گے اگر بلوچستان سے آزاد امیدوار کامیاب ہوتے ہیں تو تاثر ہی ہوگا کہ پیسوں سے ووٹ خریدے گئے ہیں نیٹ میں وہ لوگ صوبے کی نمائندگی نہیں کرسکتے جو پیسے دے کر ووٹ خرید کر آتے ہوں انہوں نے کہا کہ نیب کے انتخابات میں دھاندلی کا امکان ہے ہم ایسے لوگوں کے نام لے کر ان کا احتساب کریں گے ایسے لوگ چھپ نہیں سکتے یہ نظر آجائیں گے یہ ضروری ہے کہ ہم اس برائی کے خلاف کھڑے ہوں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے فیصلے انتخابات کے بعد پارٹی کی اکثریت ہونے پر کیے جاتے ہیں وزیراعظم کا نہ تو پہلے امیدوار تھا اور نہ ہی اب امیدوار ہوں اس کا فیصلہ انتخابات کے بعد پارٹی کرے گی شہباز شریف پارٹی کے سینئر ترین آدمی ہیں انہوں نے وزارت اعلیٰ میں دوسرے صوبوں کو فرق دکھایا ہے انہوں نے کہا کہ ڈیوس میں دنیا کو پیغام دیاکہ پاکستان میں جو بھی پارٹی برسراقتدار آئے گی ہماری پالیسی وہی رہے گی ایک سوال پر کہا کہ پہلی بار کسی ملک کا صدر سوشل میڈیا پر بیان دے رہا ہے پاکستان سے جو بھی حساب مانگنا چاہتا ہے وہ سرکاری طور پر لکھے تاہم ملکوں کے درمیان ایسے حساب نہیں ہوتے انہوں نے کہا کہ امداد کبھی مفت نہیں آتی اس کے ساتھ کچھ شرائط ہوتی ہیں ہم امریکہ سے اپنے 70 سالہ تعلقات کو آگے لے کر چلنا چاہتے ہیںہم نے مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں کیے انہوں نے کہا کہ افغانستان کا مسئلہ افغانیوں نے حل کرنا ہے ہم ہر طرح کا تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں 40 سال سے جنگ افغان مسئلے کو حل نہیں کرسکی افغانستان کے مسائل کا حل صرف مذاکرات ہیں انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیو جاسوسی کرتے ہوئے پکڑا گیا اور وہ سزا یافتہ مجرم ہے اس کے خاندان کے افراد سے ملاقات انسانی بنیادوں پر ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ لائین آف کنٹرول پر فوجی جواب بھی دیا ہے بھارت کشمیر میں جاری جدوجہد آزادی سے یہ بہتان ہے اور اس سے توجہ ہٹانے کے لیے لائن آف کنٹرول پر اشتعال پیدا کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ کہ ٹارگٹ کلنگ مسئلے کا حل نہیں یہ خرابیاں پیدا کرتا ہے اگر محافظ ہی عوام کو قتل کرنا شروع کردیں تو مسائل بھی پڑھیں گے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث شخص کو پکڑنا ریاست کا کام ہے اس شخص کو خود ہی پیش ہو کر مقدمات کا دفاع کرنا چاہیے۔