چیف جسٹس میاں ثاقب نثار ہفتہ کے روز بھی عدالت لگائیں گے

جمعرات 8 فروری 2018 22:08

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار ہفتہ کے روز بھی عدالت لگائیں گے
لاہور۔8 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار ہفتہ کے روز بھی عدالت لگائیں گے،چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ ناقص دودھ،ناقص پانی اور نجی میڈیکل کالجز سے متعلق مقدمات کی سماعت کی سماعت کرے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ ہفتہ کے روز عوامی مفاد کے تحت لئے گئے از خود نوٹسز کی سماعت کرے گا،،فل بنچ میں جسٹس منظور ملک اور جسٹس اعجازالاحسن شامل ہیں،، فل بنچ ناقص پانی،،ناقص دودھ،،ہسپتالوں کی حالت زار،،بھینسوں کو لگائے جانے والے ممنوعہ ٹیکوں،،نجی میڈیکل کالجز کی غیر معیاری تعلیم اور مہنگی فیسوں پر لئے گئے از خود نوٹسز کی سماعت کرے گا،،عدالت کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب،سیکرٹری صحت سے رپورٹس طلب کی گئی ہیں،عدالت کی جانب سیاٹارنی جنرل پاکستان کی سربراہی میں قائم کیا گیا پانچ رکنی کمیشن نجی میڈیکل کالجز کی انسپکشن کے حوالے سے اپنی رپورٹ عدالت میں پیش کرے گا۔

متعلقہ عنوان :