پیر حمید الدین سیالوی نے نظام الدین سیالوی کو سیاست سے دستبرداری کا فیصلہ واپس لینے کا حکم دے دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 8 فروری 2018 21:54

پیر حمید الدین سیالوی نے نظام الدین سیالوی کو سیاست سے دستبرداری کا ..
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 فروری2018ء) پیر حمید الدین سیالوی نے نظام الدین سیالوی کو سیاست سے دستبرداری کا فیصلہ واپس لینے کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے پیر نظام الدین سیالوی سے پیر حمید الدین سیالوی نے رابطہ کیا ہے۔ رابطہ ٹیلی فون کے ذریعے کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پیر حمید الدین سیالوی نے نظام الدین سیالوی کو سیاست سے دستبرداری کا فیصلہ واپس لینے کا حکم دے دیا۔

تاہم پیر نظام الدین سیالوی نے حمید الدین سیالوی کا حکم ماننے سے انکار کردیا ہے۔ نظام الدین سیالوی کا کہنا ہے کہ سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے فیصلے پر قائم ہوں۔ اب اپنے فیصلے سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ واضح رہے کہ بدھ کے روز پیر نظام الدین سیالوی جو کہ ن لیگ کے ایم پی اے ہیں، انہوں نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا۔