سپریم کورٹ، غیر معیاری اسٹنٹ ازخود نوٹس کیس کی سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی

جمعرات 8 فروری 2018 22:08

سپریم کورٹ، غیر معیاری اسٹنٹ ازخود نوٹس کیس کی سماعت دو ہفتوں کیلئے ..
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2018ء) سپریم کورٹ نے عارضہ قلب میں مبتلا مریضوں کو غیر معیاری اسٹنٹ لگانے کے حوالے سے ازخود نوٹس کیس دوہفتوں کیلئے ملتوی کرتے ہوئے اس معاملے پر پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی اور کہا ہے کہ متعلقہ کمیٹی عدالت کواس معاملے کے بارے میں اپنی شفارشات بھی پیش کرے ۔ جمعرات کوچیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی سمیت دیگر فریقین پر مشتمل پانچ رکنی کمیٹی بنا نے کی ہدایت کی اورواضح کیاکہ کمیٹی عدالت کو معیاری اور ملکی سطح پر سستے سسٹنٹ کی تیاری سے متعلق دو ہفتوں میں سفارشات عدالت کوپیش کی جائیں۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ طب کا شعبہ کاروبار یا کمائی کا ذریعہ نہیں ہونا چاہیے بلکہ یہ خد مت کرنے کا شعبہ ہے، ہارٹ سپیشلسٹوں کے علاوہ کسی اورکو آپریشن کی اجازت نہیں ہونی چاہیے ۔

چیف جسٹس نے کہا کہ یہاں گردوں اور کالے یرقان کا علاج بھی بہت مہنگا ہے، آئندہ گردوں اور کالے یرقان کے سستے علاج سے متعلق جائزہ بھی لیا جائے گا ۔عدالت نے ڈاکٹر ثمر مبارک مند کی سربراہی میں چلنے والے وفاقی حکومت کے منصوبوں کی تفصیلات بھی طلب کی۔ بعد ا زاں مزید سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔