پاکستانی وفد کی فلسطینی سرزمین پر القدس الشریف او آئی سی یوتھ کیپٹل 2018 میں شرکت

muhammad ali محمد علی جمعرات 8 فروری 2018 21:42

پاکستانی وفد کی فلسطینی سرزمین پر القدس الشریف او آئی سی یوتھ کیپٹل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 فروری2018ء) میڈیا مشیر برائے وزیر اعلیٰ پنجاب/ ممبر او آئی سی یوتھ سمٹ، وزیرکھیل اور سیکرٹری کو پاکستان سے نوجوانوں کے نمائندگان کے طور پر شرکت کی دعوت دی گئی القدس الشریف او آئی سی یوتھ کیپٹل 2018 کے پروگرام کی افتتاحی تقریب 6فروری 2018کوالموقاطع صدارتی کمپاؤنڈ میں منعقد ہوئی۔ القدس الشریف او آئی سی یوتھ کیپٹل 2018 نے فلسطین کے مسئلے کے بارے میں بین الاقوامی بیداری بڑھانے اور فلسطینی نوجوانوں کی ترقی کیلئے ایک سال کے پروگراموں کا آغاز کیا ۔

یہ بہت بڑے اعزاز اور فخر کی بات ہے کہ اس مقدس زمین پر وزیر کھیل پنجاب جہانزیب خانزادہ، چیف منسٹر پنجاب میاں شہباز شریف کے میڈیا مشیر ابوبکر عمر (رکن او آئی سی یوتھ سمٹ) اور سیکرٹری سپورٹس پنجاب عامر جان کو نوجوانوں کے نمائندگان کے طور پر پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لئے منتخب کیا گیا ۔

(جاری ہے)

مسئلہ فلسطین کی شدید نوعیت کو دیکھتے ہوئے پہلی مرتبہ فلسطین کو او آئی سی یوتھ کیپٹل کے طور پر منتخب کیا گیا۔

او آئی سی یوتھ کیپٹل سے خطاب کرتے ہوئے وزیر کھیل پنجاب جہانزیب خانزادہ نے فلسطین کو درپیش مسائل کے حل کیلئے بین الاقوامی اسلامی تعاون پر زور دیا جبکہ چیف منسٹر پنجاب میاں شہباز شریف کے میڈیا مشیر ابوبکر عمر (رکن او آئی سی یوتھ سمٹ) نے بھی مسئلہ فلسطین کے فوری حل کیلئے اپنالائحہ عمل پیش کیا ۔ کونسل سے خطاب کے دوران ابو بکر عمر نے بتایا کہ محمد شہباز شریف مسلم ممالک کے پہلے لیڈرر ہیں جنہوں نے اس مسئلے پر آواز حق بلند کی ۔ پہلی فلسطینی نیشنل یوتھ کونسل کے ساتھ ساتھ القدس الشریف او آئی سی یوتھ کیپٹل کے اراکین کی پہلی میٹنگ کے آغاز پر منعقدہ افتتاحی تقریب میں او آئی سی کے وزراء، سربراہ مملکت اور اعلی سطحی نمائندوں شرکت کی۔